لاہور ( خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر میاں غلام شبیر قادری نے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام مسائل کا واحد حل نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں مضمر ہے اور پاکستان کا روشن مستقبل انقلاب نظام مصطفیؐ سے وابستہ ہے۔ رب حکمرانوں کو بار بار موقع دے رہا ہے۔ حکمران نظام مصطفیؐ کی طرف لوٹ آئیں۔ فلاح کامیابی کی ضمانت اسی میں ہے۔ آنیوالی حکومتوں کو مہنگائی غربت بیروزگاری جیسے بے شمار مسائل کا سامنا ہوگا۔ نئی حکومت کے پاس وسائل کم اور مسائل زیادہ ہوں گے لہذا قدم پھونک پھونک کر رکھنا ہوگا۔