فیض فیسٹیول میں حقوق نسواں کے ادبی میگزین ’’رسالہ طرز‘‘ کے افتتاحی ایڈیشن کی نمائش

لاہور(کلچرل رپورٹر)حقوق نسواں کے ادبی میگزین  ’’رسالہ طرز‘‘ کے افتتاحی ایڈیشن کی نمائش الحمرا لاہور میں منعقدہ ’’فیض فیسٹیول‘‘ میں ایک سٹال کے ذریعے کی گئی۔ زارا نذیر اور ہانی ہاشم کی سربراہی میں شائع ہونیوالے اس میگزین میں گرافک ڈیزائنرز ایمان شاہد اور آمنہ علی کی تخلیقات شامل ہیں۔ ’’رسالہ طرز‘‘ پاکستانی فنکاروں کی ترقی اور انہیں پھلنے پھولنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے مشن کی مثال ہے جس کی کور ٹیم میں شامل تمام خواتین کی عمریں 18 سال یا اس سے کم ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف حقوق نسواں کی گفتگو کو فروغ دیتا ہے بلکہ نوجوان فنکاروں کو بھی بااختیار بناتا ہے۔ ’’فیض فیسٹیول‘‘ لاہور کے ثقافتی منظر نامے کا سنگ بنیاد ہے۔ اس پس منظر میں ، ’’رسالہ طرز‘‘ حقوق نسواں اور دیگر ترقی پسند موضوعات کو دلیری سے تلاش کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن