لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ حافظ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ انتخابات میں دینی جماعتوں کو ایک سازش کے تحت دیوار کے ساتھ لگا کر لبرلزم لانے کی گھناؤنی سازش نہ پہلے کامیاب ہوئی تھی اور نہ ہی آئندہ کامیاب ہونے دیں گے۔ بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر گامزن ایسی قوتیں نظریہ پاکستان کو کھوکھلا اور نوجوان نسل کو بے راہروی کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔ اس حوالے سے دینی و مذہبی تحریکوں کا گرینڈ الائنس بننا وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن کچھ لبرل سیاسی پارٹیاں اس الائنس کے راستے کی بڑی رکاوٹ ہیں۔گذشتہ روز امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ارادہ ظاہر کیا کہ وطن واپسی پر دینی جماعتوں کے الائنس کے حوالے سے بھر پور جدو جہد کی جائے گی تا کہ لبرل قوتوں کا راستہ روکااور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیر افضل مروت کے ٹویٹ پر اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ توہین صحابہ کرامؓ، اْمہات المومینینؓو اہل بیت عظامؓ جیسے نفوس قدسیہ کی توہین کسی صورت قابل قبول نہیں۔دورہ امریکہ کے دوران علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی، مختلف عمائدین، علمائے کرام و مختلف ممالک کے سربرا ہان،واشنگٹن ڈی سی میں واشنگٹن ٹائمز کے جریدے کی عشائیہ تقریب میں بھی شرکت کی مختلف ڈاکٹرز کمیونٹی سے ملا قاتیں کیں جس میں مسئلہ کشمیر، مسئلہ فلسطین، غزہ، عالم اسلام اور پاکستان کو درپیش چیلنجز سور، اینتھیزم ،کمیونیزم سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔