انگلش سپنر جیک لیچ گھٹنے کی انجری کے باعث بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

Feb 12, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بڑا دھچکا لگ گیا۔انگلش سپنر جیک لیچ گھٹنے کی انجری کے باعث بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جیک لیچ کے انجرڈ ہونے کی تصدیق کر دی۔انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سپن سپیئر جیک لیچ بائیں گھٹنے کی انجری کی وجہ سے بھارت کیخلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے باقی میچوں سے باہر ہو گئے۔حیدرآباد میں انگلینڈ کی پہلی ٹیسٹ فتح کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے 32 سالہ لیچ کو گھٹنے میں دو بار چوٹ لگی تھی جس کے بعد وہ انجرڈ ہو کر دوسرے ٹیسٹ سے محروم ہو گئے تھے۔ وہ کسی متبادل کو طلب نہیں کریگا ۔

مزیدخبریں