جناح گولڈ پولو کپ 2024ء ٹیم ڈی ایس پولو نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام سرسبز چوتھا جناح گولڈ پولو کپ 2024ء ٹیم ڈی ایس پولو نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم اولمپیاء /اے زیڈ بی کو 7-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ڈی ایس پولو  اور اولمپیاء /اے زیڈ بی پولو کے درمیان فائنل میچ بہت ہی زبردست رہا جو ڈی ایس پولو کی ٹیم نے 7-4 سے اپنے نام کیا۔ چوتھے چکر کے شروع تک سکور4-4 برابر تھا مگر آخری چار منٹ میں ڈی ایس پولو کے میکس چارلٹن نے شاندار کھیل پیش کرکے میچ  اپنے نام کیا۔ڈی ایس پولو کی طرف سے فائنل کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے میکس چارلٹن نے 6  گول کیے جبکہ احمد علی ٹوانہ نے ایک گول کیا۔ اولمپیاء /اے زیڈ بی کی طرف سے نکلوس کورٹی اور نویلو سٹاڈا نے دو دو گول کیے۔ سب سڈری فائنل میں ٹیم ایف جی پولو نے بی این کو 6-5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل جیت لیا۔ فائنل میچ سے قبل ہیوی موٹرسائیکل رائیڈرز کی پریڈ بھی ہوئی اور مردو ں اور خواتین کے نیزا بازی کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ اختتامی تقریب میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے فاطمہ گروپ کے ڈائریکٹر میاں عباس مختار کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...