لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے قاضی پارک سے خاتون کی نعش ملی ہے۔ 60 سالہ راہگیر خاتون حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گئی۔متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش مردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔شاہدرہ ٹاؤن پولیس کے مطابق متوفی کے ورثاء کی تلا ش جا ری ہے۔ ریس کورس کے علاقے میں کلب چوک کے قریب سے40 سالہ خاتون اور 45 سالہ مرد کی نعشیں ملی ہیںجن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔پولیس نے دونوں نعشیں مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ۔پولیس کے مطابق متوفی مرد اور خاتون بظاہر نشئی معلوم ہوتے ہیں۔دونوں نعشیں چند روز پرانی ہونے کی وجہ سے بوسیدہ ہو چکی ہیں جبکہ ورثاء کی جاری ہے۔
2خواتین سمیت 3افراد کی نعشیں برآمد
Feb 12, 2024