لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر طبی مسائل سے دوچار پولیس ملازمین کی مالی معاونت کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے مزید 13 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ہر ممکن معاونت کا سلسلہ جاری رہیگا۔