لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے رائیونڈتبلیغی اجتماع اور گرجا گھروں میں عبادت کیلئے آنے والے افراد کی حفاظت کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہاہے کہ لاہور پولیس تمام مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں کیلئے بھرپور سکیورٹی مہیا کر رہی ہے۔اس ضمن میں رائیونڈتبلیغی اجتماع اورگرجا گھروں کی حفاظت کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی۔شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پرچیکنگ کاسلسلہ جاری رہاجبکہ رائیونڈتبلیغی اجتماع اور گرجا گھروں سمیت دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی کیلئے پولیس ہائی الرٹ رہی۔ لاہور پولیس کے فرنٹ لائن سولجرز شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔دریں اثناء سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کی ہدایات پر سینئر افسران نے اپنے علاقوں کے گرجا گھروں، رائیونڈ تبلیغی اجتماع اور دیگر اہم مقامات پرسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ڈولفن سکواڈ، پی آریو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پنڈال اور گرجا گھروں کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کرتی رہیں۔ اس کیساتھ ساتھ رائیونڈ اجتماع کے شرکاء کی موومنٹ کو آسان بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کا خصوصی عملہ اپنے فرائض انجام دیتا رہا۔