انتشار پسند عناصر ‘قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنگی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا:ڈی آئی جی آپریشنز

Feb 12, 2024

لاہور(نامہ نگار)لاہورسید علی ناصر رضوی نے شہر بھر میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے لالک جان چوک، مال روڈ،شاہدرہ سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے لاء اینڈ آرڈر کے سلسلہ میں تعینات ڈیوٹی چیک کی اورڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو سکیورٹی بارے بریفنگ دی۔انہوںنے کہا کہ شہریوں کی جان، مال اور عزت کی حفاظت مقدم ہے۔ امن و امان کے قیام کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھا جائیگا۔انتشار پسند عناصر اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنگی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

مزیدخبریں