دبئی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں بارشوں سے نظام زندگی معطل ہو گیا۔ دبئی، شارجہ عجمان اور ابو ظہبی کے متعدد علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔ اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق یو اے ای میں مزید تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ دبئی اور شارجہ کے تعلیمی اداروں میں آج تعطیل ہو گی۔ دبئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دبئی میں سرکاری دفاتر کے ملازمین ورک فرام ہوم کو ترجیح دیں۔
امارات کی کئی ریاستوں میں بارشوں سے نظام زندگی معطل
Feb 12, 2024