بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) ہانگ کانگ کے شاپنگ مال میں 38000 غباروں سے تیار کئے گئے ڈریگن کے مجسمے نے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔ ماہر زی ٹائی والسن پینگ اور کن لنگ ہونے 60 سے زیادہ رضا کاروں کے ساتھ ملکر یہ حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے۔ ڈریگن کی لمبائی 137.04 فٹ ہے۔ اسے گینز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے غباروں سے بنائے سب سے بڑے ڈریگن کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ مجسمہ چائنیز نیو ائر کی تقریبات کیلئے بنایا گیا اور فروری کے آخر تک اپنی جگہ پر موجود رہے گا۔
ہانگ کانگ میں 38 ہزار غباروں سے بنے ڈریگن کے مجسمے نے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا
Feb 12, 2024