اسرائیلی سکائی لارک ڈرون کا  کنٹرول سنبھال لیا، حزب اللہ

بیروت(این این آئی)لبنان کے ایرانی حمایت یافتہ مسلح دھڑے حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے لبنانی فضائی حدود میں اسرائیلی اسکائی لارک ڈرون کو "اچھی حالت میں" قبضے میں لے لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسکائی لارک ایک چھوٹی بغیر پائلٹ ہوائی گاڑی ہے جو عام طور پر نگرانی کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اسے اسرائیل میں قائم ہتھیار بنانے والی کمپنی ایلبٹ سسٹمز نے تیار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن