کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں سندھ گورنمنٹ ہسپتال کراچی کے ایمرجنسی وارڈ میں سلنڈر پھٹنے سے سات افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں دو سال کا بچہ بھی شامل ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایمرجنسی وارڈ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر عتیق کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ایمرجنسی میں موجود عملے اور مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا ہے۔
گورنمنٹ ہسپتال کراچی کے ایمرجنسی وارڈ میں سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی
Feb 12, 2024