بلوچستان میں ہمیں ہرایا گیا، غفور حیدری، 7 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا مطالبہ  

Feb 12, 2024

کوئٹہ ( نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علماء اسلام نے قلات کے علاقے جوہان کے 7پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت علماء  اسلام مولانا فضل الرحمان نے 14 فوری کو مرکزی عاملہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلوچستان کی سطح پر ہمارے حلقوں میں ہمیں ہرایا گیا ہے۔ شاید 2018ء میں بھی ایسا نہیں کیا گیا، جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پی بی 36 قلات سے میر سعید لانگو کی جیت کو ہار میں بدل دیا۔ نتائج تبدیل کئے گئے،  لاڑکانہ میں ہمارے پرامن احتجاج پر گولیاں چلائی گئیں۔ پی بی 36 قلات میں ایک بار فارم47 جاری ہونے کے بعد دوبارہ فارم 47 جاری ہونا غیر قانونی ہے۔

مزیدخبریں