لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ میں چوری کے شبہ پر بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی۔ملزمان نے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔پولیس نے واقعہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزموںنے چوری کے شبہ پر نوجوان عرفان پر تشدد کیا اور اسے زنجیروں سے جکڑ دیا۔ملزمان شہری عرفان کو اغواء کر کے لے گئے اور تشدد کے دوران اس کے سر کے بال کاٹ اور بھنوئیں مونڈ دیں۔شاہدرہ پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزمان بوٹا،شہباز عرف کاکا اور بلو مخبر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔