لوئردیر (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے ضلع لوئردیر میں بارودی مواد پھٹنے سے دو بچے جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا لوئر دیر کے علاقے شگوکس میں بارودی مواد پھٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمر گرہ منتقل کیا گیا جن میں سے چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں پشاور بھیجا گیا۔
لوئردیر میں بارودی مواد پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، 3 شدید زخمی
Feb 12, 2024