مری (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ وائلڈ لائف نے کہا ہے کہ چھانگلہ گلی کے نواحی جنگل سے دو تیندوے مردہ حالت میں پائے گئے۔ نایاب نسل کے تیندوں کی موت ممکنہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے ہوئی۔ تیندوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ایبٹ آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔
چھانگلہ گلی جنگل سے 2 نایاب مردہ تیندوے برآمد
Feb 12, 2024