خواجہ آصف این اے 71 سے مسلسل  ساتویں مرتبہ منتخب ہونے پر عوام کے مشکور

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے این اے 71 کی نشست جیتنے پر سیالکوٹ کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ با شعور عوام نے مجھے متواتر ساتویں مرتبہ اپنی نمائندگی کے لیے منتخب کیا۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے حلقے کے مسائل کا شدید احساس ہے، انشاء اللہ شہر کے تمام طبقات کے تعاون کی ضرورت ہوگی، میری ترجیحات میں نوجوان نسل اور خواتین کے لئے سیالکوٹ میں اعلیٰ تعلیم اور روزگار مواقع سر فہرست ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...