فائرنگ سے زخمی ہونے والے محسن داوڑ کا نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن  

Feb 12, 2024

پشاور(این این آئی)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کا ہسپتال میں کامیاب آپریشن ہو گیا۔سرجن ڈاکٹر فرید خان داوڑ کے مطابق سربراہ این ڈی ایم محسن داوڑ کا کامیاب آپریشن کیا۔انہوں نے بتایا کہ محسن داوڑ نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈاکٹر نے کہا کہ محسن داوڑ کی دائیں ران سے گولی آر پار ہوئی ہے، ان سے ملاقات پر پابندی ہے۔

مزیدخبریں