ہوسکتا ہے ن لیگ کو دوبارہ سیاسی سرمایہ داؤ پر لگانا پڑے: عرفان صدیقی

لاہور(نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے  ہوسکتا ہے ن لیگ کو دوبارہ اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگانا پڑے۔ نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا  ملک کو افرا تفری اور اسمبلی ٹوٹنے سے بچانے کیلئے ہمیں کوئی قیمت دینا پڑی تو ہم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا  ہوسکتا ہے ن لیگ کو دوبارہ اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگانا پڑے کیونکہ کوئی بھی جماعت حکومت نہیں بناتی تو آئین میں واضح لکھا ہے  اسمبلی ٹوٹ جائے گی اور دوبارہ الیکشن ہوں گے، ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا نوازشریف تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، چوتھی بار کا بھی استحقاق رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...