شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما چودھری ارسلان خالد ورک نے سابق چیئرمین چودھری خالد محمود ورک کے ڈیرہ پرمعززین سے گفتگو کے دوران کہاخداجسے عزت دے اس کااحترام کرنا چاہیے۔پاک وطن کو سیاسی ،معاشی اورمعاشرتی بہتری کیلئے بڑے فیصلے کرناہونگے موجودہ حالا ت میںاقتدار پھولوں کی نہیں کانٹوں کا سٹیج ہے پاکستان کوآئی ایم ایف کے شکنجے سے نکالنے کیلئے نومنتخب اراکین کواپنااپناکردارکرناہوگا وگرنہ ٹیکسز کے بوجھ تلے دبے عوام کسی صورت بھی سکھ کا سانس نہیں لے سکیںگے کیونکہ قوم پہلے ہی مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت،افراتفری سے تنگ ہے سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی استحکام بھی دگرگوں ہے اس لیے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک وطن میں سب سے پہلے سیاسی اورمعاشی استحکام کو یقینی بنایا جائے۔غیرت مند قوم مشکلات سے گھبرایا نہیں کرتی قوم نے ووٹ کی طاقت سے اپنا فیصلہ دیدیا ہے مگر اب دوسری طرف حکومت سازی کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔