واربرٹن (نامہ نگار)واربرٹن میں سیل مین کے گھر ڈکیتی کی واردات ، تین ملزموں نے یرغمال بنا کر 12لاکھ روپے،ایک تولہ زیورات اور موبائل فون لوٹ لیا۔ رات 9بجے کے قریب گردوارہ بازار واربرٹن کے رہائشی سیل مین محمد بلال رحمانی کے گھر تین ملزمان داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر محمد بلال کو باندھ کر کمرہ میں یرغمال بنا کر گھر سے بارہ لاکھ روپے نقدی ایک تولہ طلائی زیورات اور 65ہزار روپے کا موبائل چھین کر لے گئے۔اطلاع ملنے پر واربرٹن پولیس اورایس ڈی پی او ننکانہ افتخار رسول باجوہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کے تلاش شروع کر دی۔