موڑکھنڈا(نامہ نگار)گزشتہ روز دشمنی کی بھینٹ چڑھنے والے دو بھائی سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک جبکہ مقتول صلابت کی بیوی زندگی اور موت کی کشمکش میں،مقتول کے بیٹے شہزاد کی مدعیت میں چار نامزد اور تین نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔نواحی گاؤں ڈھڈیاں میں گزشتہ روز دن دیہاڑے مبینہ طور پر پولیس وردیوں میں ملبوس ہو کر شہزاد کے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر کے صلابت اور اکبر نامی دو بھائیوں کو قتل جبکہ صلابت کی بیوی زبیدہ بی بی اور بابر کو شدید زخمی کر دیا تھا۔