شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ کے شہریوں کو عرصہ دراز سے سفر کی بہتر سہولیات میسر نہیں ہے جبکہ شیخوپورہ شہر سے روزانہ ہزاروں افراد جن میں طالبعلم ملازمین اور تاجر لاہور کا سفر کرتے ہے یہ ملازمین اور طالبعلم ٹوٹی پھوٹی ان فٹ ویگنوں بسوں موٹرسائیکل رکشہ پر روزانہ لاہور آتے اور جاتے ہیں جبکہ چند سال قبل شیخوپورہ سے لاہور تک ایک پرائیوٹ کمپنی کی ائیر کنڈیشنڈ بسیں چلتی تھی مگر ان کو نامعلوم وجوہات کی بناء بند کر دیا گیا شیخوپور ہ کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ سے لاہور تک سپیڈو بس سروس اور شٹل ٹرین سروس شروع کی جائے گی شٹل ٹرین سروس کیلئے ٹریک اور اسٹیشن پہلے سے موجود ہے صرف محکمہ ریلوے کو6بوگیاں اور 2انجن مہیا کرنے ہوں گے جس سے محکمہ ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ عوام خصوصاً خواتین ،بچے اور طالبعلموں کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آسکتی ہیں شہریوں نے نومنتخب ارکان اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس عوامی مسئلہ پر خصوصی توجہ دیں اور محکمہ ریلوے کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرکے شیخوپورہ سے لاہور تک شٹل ٹرین سروس چلوائیں ۔
شیخوپورہ:شہری عرصہ دراز سے بہترین سفری سہولیات سے محروم
Feb 12, 2024