تیسری بار ممبر صوبائی اسمبلی منتخب کرنے پرعوام کا مشکور ہوں:عرفان بشیر

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) چوہدری عرفان بشیر گجر کی ایم پی اے منتخب ہونے کی ہیٹ ٹرک۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں پی پی 69 کی عوام کی محبت اور حمایت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے مسلسل تیسری بار ممبر صوبائی اسمبلی منتخب کیا۔ جو میرے لئے انتہائی فخر اور بڑے اعزاز کی بات ہے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا مجھے حلقے کے مسائل کا بخوبی علم ہے میری ترجیحات میں عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی سر فہرست ہو گی۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ۔ہم مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے اور قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میںپاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے اور پاکستان کو اس کی روشنیاں لوٹائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن