گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سابق مشیر چیئرمین وزیر اعلی ٹاسک فورس پنجاب و ایم پی اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پر بلدیاتی نمائندوں و کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں گوجرانوالہ کے غیور شہریوں نے غرور اور تکبر کے بت پاش پاش کر دئیے ہیں اور جو جعلی طور پر مینیج کر کے اپنے آپ کو منتخب کروا بیٹھے ہیں وہ بھی تاریخ کے بدترین انجام سے دو چار ہوں گے کیونکہ فارم 45کے علاوہ فارم 47کا سہارا لیکر الیکشن کمیشن نے ہارے ہوئے امیدواروں کو غلط طور پر کامیاب ڈیکلیئر کیا ہے جن کیخلاف ہائی کورٹ میں درجنوں پیٹیشن دائر ہو رہی ہیں،4دن کے بعد نتائج کا اعلان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ان نتائج کو تبدیل کر کے پی ڈی ایم ٹولے کو جتانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے ۔
انتخابات، غیور شہریوں نے غرورو تکبر کے بت توڑ دیئے: ایس اے حمید
Feb 12, 2024