گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ فتنوں سے بچائو کیلئے اکابرین کے دامن سے وابستہ رہیں۔علامہ مفتی غلام نبی جماعتی علم و عمل کے پیکر،سچے عاشق رسول بہترین اور کامیاب مدرس جو طبا کو مسئلہ سمجھانے اور بات دل و دماغ میں ڈالنے کا فن طریقہ جانتے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے استاذ العلما کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جسکی صدارت جانشین استاذ العلما علامہ حافظ محمد احمد رضا مصطفائی نے کی۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز تارڑ اور دیگر نے خطاب کیا۔