انتخابی مہم چلانے دی گئی نہ ہی کوئی جلسہ کرنے دیا گیا : مہدی حسن 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے ضلعی قائد سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انتخابی مہم کے دوران ضلع بھر میں ہمیں نہ کوئی جلسہ کرنے دیا گیا اور نہ ہی انتخابی مہم چلانے دی گئی۔ ہمارے امیدواروںکی فلیکسیں پھاڑ دی گئیں ۔ لیکن اسکے باوجود ہم نے ریکارڈ ووٹ حاصل کرکے قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔ اب ن لیگ والے ہمارے اس عوامی مینڈیٹ کو چرانے کے چکر میں ہیں لیکن ہم عوام کے اس دیئے گئے مینڈیٹ کو کسی صورت چوری نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ن لیگ والے بین الاقوامی چور ہیں کوئی لندن سے آیا بیٹھا ہے ،انکے تمام حربے ناکام ہوں گے۔ ہم ضلع میں پہلے کی طرح تعمیر وترقی اور عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن