معروف امریکی تجزیہ کار مائیکل کوگلمین نے کہا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف کو عوام نے حکومت کرنے کا مینڈیٹ دے دیا ہے۔
PTI has earned a public mandate to govern. But it's all but assured Pakistan's next ruling coalition will look a lot like the previous one-a PDM redux led by PMLN and PPP and some smaller parties. PTI defied the odds in recent days, but it appears headed for the opposition.
— Michael Kugelman (@MichaelKugelman) February 11, 2024
مائیکل کوگلمین نے ایکس پوسٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں اگلی حکومت مخلوط ہوگی اور یہ مخلوط حکومت پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت سے زیادہ مختلف نہ ہوگی جس میں مسلم لیگ ن اور پی پی پی کو چند چھوٹی جماعتوں سے بھی مدد لینا پڑی تھی۔امریکی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے ماہرین اور مبصرین کے تمام اندازے غلط ثابت کیے ہیں۔کوگلمین کے مطابق، ’پی ٹی آئی نے تمام رکاوٹیں بھی عبو کرلیں۔ انتخابی نتائج اس کی غیر معمولی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں تاہم یہ بات بھی طے دکھائی دیتی ہے کہ وہ اپوزیشن کی بینچوں پر بیٹھنا پسند کرے گی۔مائیکل کوگلمین کے اس مختصر پیغام کو اب تک کم و بیش 80 ہزار افراد پڑھ چکے ہیں۔مائیکل کوگلمین امریکا میں ولسن سینٹر کے ساؤتھ ایشیا انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ معروف امریکی جریدے ’فارن پالیسی‘ کے تجزیہ کار بھی ہیں اور اس کے لیے ’ساؤتھ ایشیا بریف‘ لکھتے ہیں۔