مسلم لیگ ن کی حکومت سازی کے حوالے کے رابطوں میں تیزی آگئی ۔ن لیگ کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں ۔تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو فون کیا پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت کی ، دونوں رہنماؤں کی جلد ملاقات متوقع ہے ۔دوسری جانب حکومت سازی کیلئے وفاقی دارالحکومت میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ،مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اس سے پہلے وہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت سازی کے لیے مشاورت کی جائے گی ، حکومت سازی کے لیے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقات کریں گے۔جبکہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو آج لاہور سے اسلام آباد جائیں گے ،دونوں رہنما پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
مسلم لیگ ن کی حکومت سازی کے حوالے کے رابطوں میں تیزی آگئی
Feb 12, 2024 | 13:00