مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تما سٹیک ہولڈرز سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کی فکریں ۔
تمام سٹیک ھولڈر سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کی فکر کریں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 12, 2024
نفرتیں فیصلوں پر غالب نہیں آنی چاھئیں
اپنی اپنی غلطیوں کا تجزیہ کیا جاۓ
دل کُشادہ کیے جائیں
اپنی جگہ رھتے ھوۓ سچائ اورتدبر کی بات کی جاۓ
اللّٰہ کریم پاکستان کا حامی و ناصر ھو
تفصیلات کےمطابق خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹ کی کہ تمام سٹیک ہولڈر سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کی فکر کریں، نفرتیں فیصلوں پر غالب نہیں آنی چاہئیں اپنی اپنی غلطیوں کا تجزیہ کیا جاۓ دل کُشادہ کیے جائیں اپنی جگہ رہتےہوۓ سچائی اورتدبر کی بات کی جاۓ اللّٰہ کریم پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔واضح رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 122 میں بڑا اپ سیٹ ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کو سردار لطیف کھوسہ نے شکست دے دی۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ این اے 122 کی نشست سے کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار نے ایک لاکھ 17 ہزار109 ووٹ لیے جبکہ خواجہ سعد رفیق 77ہزار 709 ووٹ حاصل کر سکے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر خواجہ سعد رفیق نے مخالف امیدوار سردار لطیف کھوسہ کو فتح پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم۔