نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ چند شرپسند عناصر 9مئی کا واقعہ دہرانے کا منصوبہ بنارہے ہیں،اگر کسی نے ایسی کوشش کی تو پہلے سے کئی گنا زیادہ ایکشن ہوگا۔تفصیلا ت کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیسن ویئر ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ الیکشن خیر خیریت سے ہوگئے ہیں ،احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے پچھلے دو دن میں ہمارے پاس شواہد ہیں کہ کچھ شرپسند عناصر چاہتے ہیں کہ نومئی کی طرح کا حادثہ کیا جائے اگر کسی نے بھی ایسا کرنے کی کوشش کی تو اس بار نو مئی سے زیادہ ایکشن ہوگا ہم یہ آگاہ کرنا چاہتے ہیں اگر کوئی بھی نومئی جیسا واقعہ ہوا تو پھر ایکشن ہوگا ہمارے پاس ایجنسیوں کی رپورٹس ہیں جس میں کچھ افراد کی ایسی باتیں سنی گئیں۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزید کہا کہ بہت سے حادثات ہوئے ہیں جس میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کی ادویات جل گئیں، مختلف اسپتالوں میں ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں پنجاب میں ہر سال اربوں روپے کی ادویات خریدی جاتی ہیں ہم مارکیٹ سے سستی ادویات خریدتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کو وارننگ دیتا ہوں کہ کسی بھی ایسی حرکت میں ملوث نہ ہوں،ملک ایسی کسی بھی سرگرمی کا متحمل نہیں ہو سکتا، یاد رکھیں 9 مئی پر ردعمل کم تھا،اب کئی گنا زیادہ ہو گا،لوگوں کو ورغلا کر استعمال کر لیا جاتا ہے،ایجنسیز نے کچھ منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو پکڑی ہے۔الیکشن میں شکایات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے علاوہ شکایات کے ازالے کا کوئی اور پلیٹ فارم نہیں،پرامن احتجاج سب کا حق ہے،کسی کو روکا نہیں جائے گا۔
چند شرپسند عناصر 9مئی کا واقعہ دہرانے کا منصوبہ بنارہے ہیں:محسن نقوی
Feb 12, 2024 | 14:34