محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بادل برسنے نوید سنادی

Feb 12, 2024 | 14:40

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بادل برسنے کی نوید سنادی ۔تفصیلات کےمطابق محکمہ موسمیات نے  نئی پیشگوئی کردی ،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کل ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے، جامشورو، ٹھٹھہ اور سجاول کے اضلاع میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے، سندھ کے میدانی علاقوں میں کل صبح دھند کا راج رہے گا، کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں کل موسم ابر آلود اور کہیں جزوی ابرآلود رہےگا، بارش کے بعد سردی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں