لطیف کھوسہ کی بطورگونرپنجاب تقرری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، سماعت انیس جنوری کو ہوگی۔

Jan 12, 2011 | 13:25

سفیر یاؤ جنگ
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ لطیف کھوسہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ لطیف کھوسہ پر کرپشن کے الزامات ہیں اس لیے ان کی بطور گورنر پنجاب تقرری کے نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے۔ عدالت نے اس سلسلے میں معاونت کے لیے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر عبدالقدوس کی خدمات طلب کرتے ہوئے سماعت کے لیے انیس جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ بتایا جائے کہ آیا لاہور ہائیکورٹ گورنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا اختیار رکھتی ہے یا نہیں۔
مزیدخبریں