میاں نواز شریف کوکئےجانے والے ٹیلی فون میں سردار لطیف خان کھوسہ نے نیک خواہشات کااظہار کیا اور حکومتی معاملات میں مسلم لیگی قائد سے رہنمائی طلب کی جبکہ میاں نواز شریف نے انہیں آئینی حدود میں رہتے ہوئے صوبائی معاملات پر اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ نامزد گورنر نے وزیراعلی میاں شہباز شریف کو بھی ٹیلی فون کیا ۔مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق نامزد گورنر کی طرف سے خیرسگالی کے اس اظہار کے بعد پارٹی قیادت نے صوبائی رہنمائوں کو سخت نوعیت کے سیاسی بیانات دینے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے