صدر آصف علی زرداری رچرڈ ہالبروک کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کیلیے امریکہ روانہ ہو گئے ، روانگی سے قبل صدر مملکت کی نواز شریف، اسفند یارولی ، فضل الرحمان اور الطاف حسین سے ٹیلی فون پر بات چیت

پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک کی آخری رسومات میں شرکت کے ساتھ ساتھ صدر آصف علی زرداری امریکی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ امریکہ روانہ ہونے سے پہلے صدر نے نواز شریف، اسفند یار ولی، الطاف حسین اور مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کر کے دورہ امریکہ کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ صدر نے حالیہ سیاسی بحران کے دوران مثبت کردار ادا کرنے پر نواز شریف ، اسفند یار ولی اور الطاف حسین کا شکریہ بھی ادا کیا جبکہ مولانا فضل الرحمان کو حکومتی اتحاد میں دوبارہ شامل ہونے کی دعوت دی۔

ای پیپر دی نیشن