اسٹیٹ بینک نے تین اور چھ ماہ کی مدت کے لیے ایک سو پچپن ارب اکتالیس کروڑ روپےکے ٹریژری بلز فروخت کردیئے ہیں جبکہ بارہ ماہ کی مدت کے لیے موصول ہونے والی دس ارب روپے کی پیشکش مسترد کردی ہے

Jan 12, 2011 | 22:13

سفیر یاؤ جنگ
اسٹیٹ بینک نے تین ماہ کے لیے بینکوں کو ایک سو پینتالیس ارب روپے جبکہ چھ ماہ کی مدت کے لیے نو ارب بیاسی کروڑ روپے کے ٹریژری بلز فروخت کیے۔اسٹیٹ بینک نے تین ماہ کے ٹریژری بلز تیرہ اعشاریہ چار تین جبکہ بارہ ماہ کے ٹریژری بلز تیرہ اعشاریہ پانچ پانچ فیصد شرح سود پر فروخت کیے ۔اسٹیٹ بینک کو مجموعی طور پر ایک سو اکانوے ارب روپے کی پیشکش کی گئی تھی جس میں سے مرکزی بینک نے ایک سو پچپن ارب روپے کی پیشکس قبول کی ۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے مالیاتی اداروں کی جانب سے بارہ ماہ کے لیے موصول ہونے والی درخواست مسترد کردی ہے
مزیدخبریں