یورپ میں خواتین کی جانب سے اپنے بالوں کو روایتی انداز کے بجائے بالوں کی مدد سے مختلف پالتو جانوروں کی شکلیں بنانے کا رحجان جہاںخود ان کے منفرد دکھائی دینے میں مددگار ثابت ہورہا ہے وہیں دیکھنے والوں کے لئے بھی خاصی دلچپسی کا باعث ہے۔ بارہ سنگھے، پالتو کتے، بلی یا دیگر جانوروں کی بالوں سے بنی شکلیں ہر دیکھنے والی آنکھ کو ایک ساعت کے لئے ہی سہی حیرت میں ضرور ڈالتی ہیں۔اگرچہ فی الحال یہ رحجان کہیں کہیں نظر آتا ہے لیکن فیشن ماہرین کے مطابق جلد ہی پورے یورپ میں خواتین کے سر پر بالوں کے بجائے مختلف جانور ہی بیٹھے دکھائی دیں گے