الیکشن کمیشن نےسینٹ انتخابات کےشیڈول کا اعلان کردیا۔ انتخاب کیلئےپولنگ دو مارچ کو ہوگی ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کےمطابق سینٹ کی چون نشستوں پر انتخابات کیلئےقومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلوں میں ووٹنگ دومارچ کو کروائی جائےگی۔ چون میں سےپچاس جنرل جبکہ چار اقلیتی نشستوں کیلئےووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کےمطابق تیرہ اور چودہ فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ سولہ اور سترہ فروری کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائےگی۔ واضح رہے کہ اٹھارویں ترمیم کےتحت سینٹ میں اقلیتوں کیلئےچار نشستیں مخصوص ہیں جبکہ سینیٹرز کو چھ سال کیلئےمنتخب کیا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن