امریکہ اورایران کے مابین کشیدگی میں اضافھ،ایران نے دھمکی دی ہے کہ امریکی بیڑہ آبنائے ہرمز میں داخل ہوا تو اسے تباہ کیا جاسکتا ہے۔

غیرملکی نیوزایجنسی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے اس بیان کے بعد کہ ایران کو آبنائے ہرمز کو بند کرنے نہیں دیا جائے گا، امریکہ کا دوسرا طیارہ برداربحری بیڑہ ابراہم لنکن تھائی لینڈ کا دورہ مکمل کرکے بحر ہند میں داخل ہوگیا ہے، جبکہ پہلے بھی ایک بحری بیڑہ یو ایس ایس کارل ونسن بھی پیر کے روز بحیرہ عرب پہنچا تھا ۔ ادھر ایران نے انتباہ کیا ہے کہ امریکی بحری بیڑہ آبنائے ہرمز میں داخل ہوا تو اسے تباہ کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن