زرداری ”سیاسی شہید“ بن کر فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں: آئینی ماہرین

Jan 12, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) صدر آصف علی زرداری کی خواہش ہے کہ انکے خلاف کارروائی ہو تاکہ وہ سیاسی شہید بن کر فائدہ اٹھا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار مختلف آئینی و قانونی ماہرین نے ”نوائے وقت“ سے گفتگو کے دوران کیا۔ بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا کہ نئے انتخابات مسائل کا حل نہیں، لیکن استعفی دینے سے تبدیلی ضرور آئے گی اور لوگوں کی تسلی ہو جائے گی۔ ہائیکورٹ بار کے سابق سیکرٹری رانا اسد اللہ نے کہا کہ استعفی دینے کی بات کرکے آصف علی زرداری نے مہذب معاشرے کا باسی ہونے اور اپنی سیاسی پختگی کا ثبوت دیا۔ سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں جو 6 آپشنز دئیے ہیں وہ نہیں دینے چاہئے تھے۔ مسلم لیگ ن لائرز کے مرکزی رہنما خواجہ محمود احمد نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری صرف پوائنٹ سکور کرنے کیلئے عہدے سے استعفی کی بات کر رہے ہیں۔ تاہم انتخابات چند ماہ قبل ہونے سے کونسی قیامت آ جائے گی۔
مزیدخبریں