لاہور (خبر نگار) ایف بی آر نے 4 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قرة العین ڈوگر نے ایڈیشنل کلکٹر ایڈ جوڈیکشن (لاہور) احسان شاہ نے ڈپٹی کلکٹر کوئٹہ، مس شاہدہ خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ (کسٹم) کراچی کا چارج سنبھال لیا۔ دریں اثناءپرنسپل آپریزر کراچی سردار امین فاروقی کو پرنسپل آپریزر حیدر آباد تعینات کر دیا گیا۔
ایف بی آر کے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے
Jan 12, 2013