سیالکوٹ (نامہ نگار) متحدہ عرب امارات کی نجی ائیرلائن کمپنی ائیرعریبیہ نے سےالکوٹ اور شارجہ کے درمیان انٹرنیشنل مسافر پروازیں شروع کردی ہیں۔ رات اڑھائی بجے ائیرعریبیہ کی فلائٹ G9-0567 شارجہ سے 52پاکستانی مسافروں کو لے کر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتری۔ ائرعریبیہ سیالکوٹ اور شارجہ کے درمیان ہفتہ وار چھ مسافر پروازیں چلائے گی جس سے ہزاروں مسافروں کو فائدہ ہوگا۔