لاہور (خبر نگار) ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل نے گذشتہ روز مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ شاہی قلعہ میں مرمت کی جانے والے اندرونی سڑک کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ضلعی حکومت لاہور کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔ نورالامین مینگل اور خواجہ سلمان رفیق نے سڑک کی مرمت میں استعمال ہونے والے میٹریل کو بھی چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہی قلعہ ہمارے ورثہ میں شامل ہے اور اس کی حفاظت کے لےے تمام تر ضروری اقدامات کےے جائینگے ۔ انہوں نے بتاےا کہ 40سال کے بعد ضلعی حکومت لاہور کی جانب سے یہ سڑک مکمل کی جا رہی ہے۔ ڈی سی او لاہور نے متعلقہ افسران کو ہداےت کی کہ شاہی قلعہ میں پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے کے لےے بھی تمام تر ضروری اقدامات کےے جائیں۔