”فافن“ نے 11 نکاتی انتخابی اصلاحات کا ایجنڈا پیش کر دیا


اسلام آباد (آن لائن) انتخابات کے حوالے سے کام کرنیوالی غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے گیارہ نکاتی انتخابی اصلاحات کا ایجنڈا پیش کر دیا، ملک میں انتخابات بروقت ہونے چاہئے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا انتخاب ایک ہی دن ہو، ججوں کو ریٹرننگ افسر مقرر نہ کیا جائے۔ جن علاقوں میں خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھا جائے اس حلقے کے نتائج روک دئیے جائیں، الیکشن کمشن ووٹرز کو ٹرانسپورٹ فراہم نہیں کر سکتا، پولنگ سٹیشنز کی تعداد دوگنی کر دی جائے، تمام سیاسی جماعتیں انتخابات سے 45 روز قبل اپنے منشور کا اعلان ہر حال میں کر دیں۔فافن کی چیئرپرسن مسرت ادیب اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبر سرور باری نے کہا پاکستان دنیا کے ان پانچ ممالک میں شامل ہے جہاں ووٹرز کا ٹرن آﺅٹ انتہائی کم ہوتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن