کولوراڈو (نوائے وقت نیوز) وڈیو گیمز کے شوقین تو دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں لیکن ایسا دیوانہ شاید کسی نے نہ دیکھا ہو۔ امریکی ریاست کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ بریٹ مارٹن کو وڈیو گیمز کا سب سے بڑا فین کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا جس نے دنیا کا سب سے بڑا ماریو کریکٹر اور اس وڈیو گیم سے جڑی ہزاروں اشیاء جمع کررکھی ہیں۔ یہی نہیں اس دیوانے کے پاس ماریو سمیت کئی وڈیو گیمز سے جڑی ایسی یادگار و نایاب اشیاء موجود ہیں جس نے اسکا نام ریکارڈ بکس میں شامل کروادیا ہے۔ مارٹن کے پاس ایک لاکھ ڈالر مالیت کی کم و بیش 8 ہزار تین وڈیو گیمز آئٹمز ہیں جنہیں حال ہی میں دنیا کے سب سے بڑے وڈیو گیمز مجموعے کی حیثیت سے گنیز ریکارڈ کے گیمز ایڈیشن کا حصہ بنایا گیا ہے۔