ہاکی انڈیا لیگ کیلئے پاکستان کے 9 کھلاڑی آج روانہ ہونگے

Jan 12, 2013


لاہور(سپورٹس رپورٹر) ہاکی انڈیا لیگ کے لیے پاکستان کے 9 کھلاڑیوں کو بھارتی ویزے مل گئے، تمام کھلاڑی آج بھارت روانہ ہونگے جن میں سے 8 کھلاڑی بذریعہ ہوائی جہاز جبکہ ایک کھلاڑی واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگا۔ انڈین ہاکی فیڈریشن کی کوشش سے پاکستان کھلاڑیوں کو ہاکی انڈیا لیگ کے آغاز سے 72 گھنٹے قبل ویزے جاری کیے گئے۔ پاکستان کے 9 کھلاڑیوں کا معاہدہ ہوا ہے ۔ کاشف شاہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہونگے۔ محمد عرفان کا پانچ ہزار ڈالر میں ،شفقت کا دس ہزار ڈالر میں ،کاشف شاہ کا ساڑھے نو ہزار ڈالر ،توثیق کا ستائس ہزار ڈالر میں فرید کا اکیس ہزار ڈالر میں راشد کا اکتالیس ہزار ڈالر میں رضوان سینئر کا چھبیس ہزار ڈالر میں اور رضوان جونیئر کا دس ہزار ڈالر میں معاہد ہوا ہے۔

مزیدخبریں