لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف، مینجمنٹ اور لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بھائی میاں عباس شریف کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا ہے کہ عباس شریف کی موت شریف خاندان کے لئے بڑا صدمہ ہے۔ مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں۔
عباس شریف کے انتقال پر اظہار تعزیت
Jan 12, 2013