جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان‘ مصباح کپتان‘ اکمل برادران کی چھٹی


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمٹی سے طویل مشاورت کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ دورہ بھارت میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد عرفان کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ با¶لر احسان عادل سلیکشن کمیٹی کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب جبکہ اکمل برادران دورہ بھارت میں ناقص کارکردگی کی بنا پر سلیکشن کے لئے زیرغور نہیں لائے گئے۔ مصباح الحق کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ اوپنر بلے باز ناصر جمشید بھی ٹیسٹ سکواڈ میں پہلی بار شامل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم فروری سے جوہانسبرگ میں شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقہ کے لئے جس 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے اس میں مصباح الحق (کپتان)، ناصر جمشید، محمد حفیظ، یونس خان، اظہر علی، اسد شفیق، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، عمر گل، جنید خان، محمد عرفان، احسان عادل، سعید اجمل، عبدالرحمان، حارث سہیل، فیصل اقبال اور توفیق عمر شامل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے دورہ کے لئے دو ریزرو کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا ہے جس میں وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ با¶لر تنویر احمد شامل ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم سے 5 فروری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 فروری تک کیپ ٹاون میں جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 22 سے 26 فروری تک سنچورین میں کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...