لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل کمیشن نے آل راﺅنڈر محمد حفیظ کو جنوبی افریقہ کی سیریز کیلئے فٹ قرار دے دیا۔ نئی دہلی کے ون ڈے انٹرنیشنل میں محمد حفیظ کی ہتھیلی کا مسل اپنی ہی گیند پر دھونی کا زوردار شاٹ روکتے ہوئے پھٹ گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایم آر آئی سکین کی رپورٹ میں محمد حفیظ کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔